ٹی ٹی پی والے پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کررہے ہیں،فواد
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی قیادت کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دوست کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی قیادت کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دوست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 13 برس قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خودکش حملہ ہوا تھا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس خودکش حملے میں 180 افراد شہید ہوئے تھے، جب کہ 500 سے زیادہ افراد ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوگئے تھے۔
وفاقی وزیر سائنس نے لکھا کہ کارساز دہشت گردی کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے جس کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔
آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا، بےںطیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا 180 لوگ شہید ہو گئے اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوۓ اس دہشت گردی کی ذمہ داری TTP نے قبول کی، آج اسی جگہ PDM کا جلسہ ہے اور قیادت TTP کے دوست کر رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 18, 2020