انگلینڈ کیلئے پروازیں 30اکتوبر سے بحال ہوجائینگی، پی آئی اے

قومی ایئر لائن یورپی طیاروں سے آپریشن بحال کریگی
Oct 17, 2020

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس (پی آئی اے) برطانیہ کیلئے آپریشن 30 اکتوبر سے بحال کردیگا، پروازیں یورپی طیاروں اور کریو کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کے مطابق پہلے فیز میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

پی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے براہ پروازیں نئے طیاروں، آرام دہ نشستوں، حلال کھانوں اور بہترین فضائی میزبانی کے ساتھ چلیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے پروازوں کیلئے بکنگ کا آغاز کرچکی ہے۔

یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پروازوں پر 6 ماہ کیلئے پابندی عائد کی تھی۔

قومی ایئر لائن کو مختلف مسائل منظر عام پر آنے کے بعد اسکروٹنی کا سامنا تھا جن میں پائلٹس کو جعلی لائسنس کے اجراء کا معاملہ بھی شامل تھا۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div