ربیع الاول کاچاند نظرنہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 30 اکتوبر کو ہوگی

یکم ربیع الاول 19اکتوبر پیر کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان
Oct 17, 2020

پاکستان میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ جمعہ 30 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر زیر صدارت کراچی میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوئے۔

مرکزی کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو جبکہ عید میلاد النبی ﷺ جمعہ 30 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث اجتماعات پر پابندی عائد ہے، حکومت کی جانب سے محدود پیمانے پر اجتماعات میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

EID MILAD UN NABI

Tabool ads will show in this div