بی سی سی آئی چیئرمین کا شہریار خان سے ملاقات نہ ہونے پر اظہار افسوس
لاہور : بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے انتہاء پسندوں کے دباؤ پر چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو خط لکھا ہے، جس ميں شہریار خان کے دورہ ممبئی کے موقع پر ملاقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ششانک کا کہنا ہے انتہاء پسندوں کے دباؤ پر ان سے ملاقات نہ کرسکے، انہوں نے اپنی حکومت سے پاکستان سے سیریز کی اجازت مانگی ہے جس کا جواب جلد ملے گا۔
ترجمان پی سی بی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سيريز کا انعقاد ہوجائے گا۔ سماء