کراچی:کیمیکل ٹینک میں صفائی کے لیے اترنے والے6مزدور جاں بحق

ایک کی حالت تشویش ناک
Oct 17, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Mazdoor-Tank-Site-Khi-17-10.mp4"][/video]

کراچی کےعلاقے سائٹ ايريا ميں فيکٹری کےٹينک ميں صفائی کےدوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

جمعہ کی رات کراچی کےعلاقےسائٹ ايريا ميں فيکٹری سے6 مزدوروں کی لاشيں ملی ہيں۔ مرنے والے مزدور کل ٹينک کی صفائی کررہے تھے۔مزید مزدوروں کے ٹینک میں موجود ہونے کا خدشہ ہے۔مزدوروں کی لاشیں ٹینک میں ڈوبی ہوئی تھیں۔گھروں پر نہ پہنچنے پر اہل خانہ فیکٹری آئے تو انھیں مزدوروں کی موت کی اطلاع ملی۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ کيميکل کے ٹينک ميں زہريلی گيس سے مزدورجاں بحق ہوئے،مزدور 50 فٹ گہرے ٹينک ميں صفائی کےکام کيلئے اترے تھے۔ فیکٹری انتظامیہ نے کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا ہے۔لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

Tabool ads will show in this div