اٹک: گاڑی کھائی میں گرنے سے شخص جاں بحق
تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر کھائی میں گری
اٹک میں ہزارہ انٹر چینج کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔
جاں بحق شخص اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لاش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔ کھائی میں گری گاڑی کو نکال لیا گیا ہے۔