کراچی:سائٹ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی میں سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کےلیے شہر بھر سے فائربریگیڈ طلب کرلی گئی۔ ایک شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہفتے کی صبح سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے عمارت کو شدید متاثر کیا۔عمارت کے اندر موجود کیمیکل اوررنگ کے گودام کے باعث آگ نے کافی بڑے علاقے کو لپیٹ میں لےلیا۔فائربریگیڈ نےآگ تیسرےدرجےکی قراردےدیا۔
آگ کے شعلے اور دھوئیں کے سیاہ بادل کئی کلومیٹر دور سے نظر آرہے تھے۔ اطراف کے علاقے کو بھی خالی کروالیا گیا۔واٹربورڈ نے ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی اورپولیس اورامدادی ٹیمیں فیکٹری کے باہر موجود رہیں۔
پوليس کا کہنا ہے کہ پينٹ بنانے کی فيکٹری ميں آگ موٹرميں شارٹ سرکٹ کےباعث لگی اورملازمين نے فائربريگيڈ کو تاخير سے آگ کی اطلاع دی۔فيکٹری مينجير کا کہنا ہے کہ فائربريگيڈ کوبروقت اطلاع دی گئی تھی۔