گلگت بلتستان ميں پری پول رگنگ شروع ہوگئی، بلاول بھٹو

پی پی امیدوار کو نااہل کرنے کی کوشش کی جارہی
Oct 16, 2020

Bilawal Pc Lalamsa

[video width="800" height="450" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Bilawal-Pc-Lala-Mosa-16-10.mp4"][/video]

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا آغاز ہوچکا اور پی پی اميدوار کو نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی 2018 کا ٹریلر دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی جبکہ فوج کو الیکشن نہیں بلکہ بارڈرز پر سیکیورٹی معاملات کو دیکھنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت ميں دھاندلی ہوئی تو يہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہوگا۔ گلگت ميں 2 بھائی اليکشن لڑ رہے ہيں جہاں ايک بھائی پی پی اور دوسرا تحريک انصاف کا اميدوار ہے۔

جلسے سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا احتجاج کریں کنٹینر ہم دیں گے لیکن عمران خان سے ايک جلسہ برداشت نہيں ہو رہا۔ احتجاج کے لیے کنٹینر دینے والوں نے راستے ميں ہی کنٹينرز لگا ديے ہیں جبکہ ہمارے کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے اور آج عوام کا سمندر عمران خان کو جواب دے گا۔ عمران خان نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حقیقی جمہوری نمائندے ایک پیج پر ہیں۔

BILAWAL BHUTTO

Tabool ads will show in this div