شین وارن، یاسر شاہ کو ٹپس دینے کیلیے شارجہ پہنچ گئے

Shane Warn Sot NEw 29-10

شارجہ: سابق آسٹریلوی بالر شین وارن پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹپس دینے شارجہ پہنچ گئے، شین وارن کہتے ہیں کہ یاسر شاہ دنیا کا بہترین اسپنر ہے۔

سابق آسٹریلوی بالر نے سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اسپن بالنگ نیچرل ٹیلنٹ ہے، وہ یاسر کی بالنگ میں ایک دو چیزوں پرکام کر رہے ہیں۔

شین وارن نے کہا کہ اسپن بالنگ انکا جنون ہے، اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیل کمبلے، ثقلین اورمشتاق احمد سمیت سب اسپنرز کا ایک کلب ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت متحدہ عرب عمارات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا تیسرا ٹیسٹ شارجہ میں ہونا ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست ہمکنار کیا تھا، جبکہ پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔ سماء

ENGLAND

2nd test

mushtaq ahmed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div