مکران کوسٹل ہائے وے دہشتگردی:شہیداہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

جسد خاکی فوجی اعزازت کیساتھ آبائی علاقے روانہ
[caption id="attachment_2069986" align="alignright" width="850"] شہدا کے جسد خاکی[/caption]

مکران کوسٹل ہائی وے پر 15 اکتوبر جمعرات کی دوپہر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے او جی ڈی سی ایل اور سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر15 اکتوبر جمعرات کے روز دشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے او جی ڈی سی ایل اور سیکورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ آواران ملیشیاء کیمپ ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو اعزاز کے ہمراہ آباہی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات 15 اکتوبر کو مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت او جی ڈی سی ایل کے ملازمین شہید ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے مطابق 6 سے 7 حملہ آوروں نے راکٹ لانچرز اور ہیوی مشین گنز سے اہل کاروں پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کا تعاقب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔

ضیا لانگو کا مزید کہنا تھا کہ دشمن بلوچستان کی ترقی سے خوفزدہ ہیں، تاہم وہ اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Tabool ads will show in this div