ماہرہ کی نئی فلم کی تصاویرقائداعظم کے پیغام کے ساتھ

گلاب کے ہوتے آپکوکچھ نہیں ہوگا
تصویر: ماہرہ خان/ انسٹاگرام

اداکارہ ماہرہ خان نے نئی آنے والی فلم " قائداعظم زندہ باد " سے چند تصاویرشیئرکرتے ہوئے مداحوں کو خواتین سے متعلق بانی پاکستان کا قول یاد کروادیا۔

انسٹا پر فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی اپنی اور فہد مصطفیٰ کی تصاویر شیئرکیں اور بتایا کہ فلم کا ٹیزر ہفتہ 17 اکتوبر کو ریلیز کیا جارہاہے۔

نوٹ پرقائداعظم کی تصویرکیوں؟ ماہرہ اور فہد کا سوال

کیپشن میں ماہرہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کا معروف قول لکھا" کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پرنہیں پہنچ سکتی جب تک اس کی خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں"۔

فلم میں ماہرہ کے ہیرو فہد مصطفیٰ نے اس پوسٹ پر تبصرے میں لکھا " فکر نہ کریں، گلاب کے ہوتے ہوئے آپ کو کچھ نہیں ہوگا"۔

ماہرہ نے فہد مصطفیٰ کے سر دلچسپ الزام دھردیا

ایکشن کامیڈی فلم میں پولیس افسر کا کردار نبھانے والے فہد مصطفیٰ نے بھی یہ تھرلنگ تصویر شیئر کی، اس سے قبل انہوں نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک فالوورز کودکھائی تھی۔

فلم '' قائداعظم زندہ باد '' میں فہد اورماہرہ پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم '' ایکٹران لاء ''میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

Fahad Mustafa

QUAID-E AZAM ZINDABAD

Tabool ads will show in this div