سول ایوی ایشن کی پی آئی اے کو وارننگ

صحت سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی پر سی اے اے کا ایکشن
PIA PLANE فائل فوٹو

سول ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کو بین الاقوامی پروازوں میں قواعد کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر صحت سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی پر قوانین کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ پی آئی اے نے 20 ستمبر کو پی کے 728 پر کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ باچاخان ائیرپورٹ پر بورڈنگ پاسر کورونا قواعد کے مطابق نہیں دیے گئے،پی آئی اے کی کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کی نشاندہی چیف آپریٹنگ آفیسر باچا خان ائیرپورٹ کو تھی۔

اسی طرح ریاض جانے ایک والی پرواز پر70 فیصد مسافروں کے ہیلتھ ڈکلیریشن مکمل نہیں تھے، یہ عمل پرواز میں تاخیر اور ائیرپورٹ پر رش کا باعث بنا۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کو دیگر ائیرلائنز کے لیے رول ماڈل بنناچاہیے، پی آئی اے قومی مفاد میں کوویڈ قواعد کی پابندی پر عمل درآمد کرے۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div