کوئٹہ:سمنگلی روڈ دھماکہ،مقدمہ درج
زخمیوں کی حالت خطرےسے باہر
کوئٹہ کےعلاقے اسمنگلی روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے دستی بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسمنگلی روڈ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او صدر شہزاد بیگ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق مقدمےمیں اقدام قتل ،دہشت گردی، ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔
گزشتہ روز اسمنگلی روڈ پر ترقیاتی کام پر مامور مزدوروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔دھماکے میں 11افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 7مزدور اور4 راہگیر شامل ہیں۔زخمیوں کا بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
quetta blast
تبولا
Tabool ads will show in this div