افغان سرحدی علاقے میں اب بھی دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود: امریکہ
واشنگٹن: امريکي حکومت کي جانب سے پاکستان ميں دہشتگردي اورانتہا پسندي سے متعلق ايک بارپھر تحفظات کا اظہار کيا گيا ہے۔
ميڈيا بريفننگ کے دوران دفترخارجہ ترجمان جان کربي کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہےکہ دہشت گردی خطے اور دنیا کیلیے کتنا بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحدي علاقے ميں اب بھي دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہيں۔ انتہا پسندی سے متعلق تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ سماء