بلوچستان: اونٹوں پر لدی 99 کلو آئس برآمد، اسمگلر گرفتار

اونٹوں پر لاد کر اسمگل کی جارہی تھی

بلوچستان کے علاقے پسنی میں کوسٹ گارڈز اور پاک فوج نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 99 کلو گرام کرسٹل برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے علاقہ سردشت میں دوران گشت پہاڑوں کے درمیان اونٹوں پر لدے سامان کی تلاشی لی تو اس سے 99  کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل برآمد ہوگئی۔ فورسز نے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

برآمد شدہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانا تھی مگر بروقت کارروائی کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گاڑڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً تین کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

Tabool ads will show in this div