کرونا بحران: خدمات کرنے والوں کو نشان پاکستان دینےکا فیصلہ

کرونا ہیرو وال، قرآن باغ کا افتتاح 27اکتوبر کو ہوگا
Oct 14, 2020
[caption id="attachment_1957681" align="alignnone" width="800"]Corona Random فوٹو: آن لائن[/caption]

وفاقی حکومت نے کرونا بحران میں خدمات سرانجام دینے والوں کو ’’نشان پاکستان‘‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کرونا ہيروز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازیں گے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں کرونا ہیرو وال اور قرآن باغ کا افتتاح 27 اکتوبر کو ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت اور صوبوں کے گورنرز شریک ہوں گے۔

کرونا ہیرو وال پر تمام ہيروز کے نام کندہ کيے جائیں گے جبکہ قرآن باغ میں وہ تمام پھل لگائے جائیں گے جن کا قرآن پاک میں ذکر ہے۔

پولیس اور ڈاکٹرز سمیت دیگر ادارے کرونا وائرس بحران میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Nishan-e-Pakistan

Tabool ads will show in this div