میران شاہ،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ،دو اہل کار شہید

ویب ڈیسک:
میران شاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہل کار شہید، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے گزر رہا تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا۔ جس سے دو اہل کار موقع پر شہید، جب کہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ شہید کا جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

عسکری ذرائع نے  واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ صبح دس بج کر بیس منٹ پر پیش آیا، عسکری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میر علی کے مین بازار میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ جب کہ حادثے میں پانچ اہل کار زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ میران شاہ میں غیر معینہ مدت کیلئے نافذ کرفیو کے درمیان ہوا۔ سيکيورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ سماء

کی

پر

شہید

pipeline

compromise

haj

comedy

gulf

Tabool ads will show in this div