پوری قوم کوتم پرفخرہے،شعیب ملک کیلئےعروہ کی مبارکباد

شعیب یہ اعزازحاصل کرنے والےپہلے پاکستانی کرکٹرہیں
تصویر: ٹوئٹر

اداکارہ عروہ حسین نے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی 20 کرکٹ میں منفرد اعزاز حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی کرکٹر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹرپرشعیب ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے عروہ نے لکھا " ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کرکٹربننے پر بہت مبارک ہو، پوری قوم کو تم پرفخر ہے میرے دوست"۔

شعیب نے یہ اعزاز ہفتہ 10 اکتوبرکو نیشنل ٹی 20 کپ میں راولپنڈی میں کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔ 30 سالہ کھلاڑی نے خیبرپختونخواہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 74 رنز اسکورکیے۔

پی سی بی نے آفیشل ٹوئٹراکاونٹ پر اس حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو مبارکباد دی جس کے بعد سے ٹوئٹر پرشعیب ملک کیلئے ان کے پرستاروں کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھاہوا ہے۔

شعیب کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی انہیں پُرجوش مبارکباد دی۔

پشاور زلمی کے اسٹار آل راونڈر نے کیرئیر کا یہ اہم سنگ میل اپنے والدین کے نام کیا۔ اور ساتھ ہی مسلسل سپورٹ پر ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوتا۔

اس اعزاز کے بعد شعیب ملک کرکَٹ کے اس مختصر فارمیٹ میں 10 ہزار رنز اسکورکرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

T 20

Urwa Hocane

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div