ٹک ٹاک کو ایکشن کیلئے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت

پی ٹی اے، ٹک ٹاک انتظامیہ کی آن لائن ملاقات
Oct 13, 2020

Tiktok-Deadly-New-Challenge-PKG-22-02Kami

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو ایکشن کے لیے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان کے قوانین کی روشنی میں غیر قانونی آن لائن مواد کو مناسب بنانے کے حوالے سے اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ٹک ٹاک نے چئیرمین پی ٹی اے کے ساتھ تفصیلی آن لائن ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ٹِک ٹاک کے سینئر نمائندے نے مقامی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور مسقبل کی حکمت عملی  پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ اقدامات کے لیے ٹھوس ٹائم لائنز طلب کی۔

دونوں فریقین نے قابل قبول طریقہ کار پر پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ پاکستان میں صارفین کے لیے محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ جمعہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر ’غیر اخلاقی اور غیرمہذب‘ مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔

TIKTOK

Tabool ads will show in this div