گھوٹکی:مال گاڑی کاحادثہ،اپ ٹریک پرٹرین سروس معطل

بحالی میں کئی گھنٹےلگنےکاامکان
Oct 13, 2020

[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/WhatsApp-Video-2020-10-13-at-9.46.46-AM.mp4"][/video]

گھوٹکی کے قریب مال گاڑی پٹری سے اترنےسے 4 بوگیاں متاثرہوئیں اوراپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

ریلوےحکام کےمطابق روہڑی سے امدادی ریلیف مال گاڑی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی جب گھوٹکی کے قریب ٹریک سے اترگئی۔مہیسرو کے مقام پر ہونے والا یہ حادثہ ریلوے لائن کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔

ریلوےحکام کے مطابق مال گاڑی کی 4 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ اپ سائیڈ ٹریک معطل ہونے سے تمام ٹرینوں کی روانی متاثر ہوگئی۔

حادثےکےبعدروہڑی لوکوشیڈ سے امدادی اور ریلیف ٹرین کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا۔

ریلوےحکام نےامید ظاہر کی ہے کہ امدادی کام جلد مکمل کرکے ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔

TRAIN ACCIDENT

Tabool ads will show in this div