فلم"قائداعظم زندہ باد"میں فہدمصطفیٰ کی پہلی جھلک

اداکار فہد مصطفیٰ نئی آنے والی فلم " قائداعظم زندہ باد" میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سامنے لے آئے ہیں۔
ایکشن کامیڈی فلم میں پولیس افسرکا کردار نبھانے والے فہد نےانسٹا پرتصویرشیئر کی جس میں وہ دبنگ انداز میں ہجوم میں گھرے نظر آرہے ہیں اور کندھے پر لگے 3 پھول بتارہے ہیں کہ ان کاعہدہ انسپکٹر کا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا " قائداعظم زندہ باد میں میرے کردار کی پہلی جھلک "۔
اداکار نے بتایا کہ فلم کا آفیشل ٹیزر جلد آنے والا ہے۔
اس پوسٹ پرسب سے پہلا کمنٹ ماہرہ کا تھا جنہوں نے ایموجیزکے ساتھ لکھا " تالیاں ، سیٹیاں"۔
ماہرہ نے فہد کے سردلچسپ الزام دھردیا
اشنا شاہ، ثناء جاوید، سوہائی علی ابڑو، اعجاز اسلم اوردیگرشوبزساتھیوں نے تعریفی تبصرے کیے جبکہ کرکٹر سرفرازاحمد نے "باس " لکھ کر اداکار کو سراہا۔
نوٹ پرقائداعظم کی تصویرکیوں؟ فہد اور ماہرہ کا دلچسپ سوال
ڈائریکٹرنبیل قریشی اورفضا علی میرزا کی اس فلم میں فہد اورماہرہ خان پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم" ایکٹران لاء" میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔
نبیل قریشی اور فضا علی میرزااس سے قبل نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔