کراچی:فشریزکےپی ٹی بوٹ عمارت میں آتشزدگی،8کشتیاں جل گئیں
کراچی میں فشریز کے پی ٹی بوٹ عمارت کے یارڈ میں آگ لگنے سے 8 کشتیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔
کراچی میں رزاق آباد پوليس ٹريننگ سينٹر کے قريب تيل کے گودام ميں پیر کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق آگ لگنے سے اربوں روپوں کی 8 کشتیاں مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
آگ نے لکڑی کے گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ 6 فائر ٹینڈر نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ اس دوران فائر ٹینڈرز کو پانی کی کمی کا بھی سامنا رہا۔
تباہ ہونے والی بوٹس کے مالکان نے آگ بجھانے میں تاخیر کے الزامات عائد کیے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت زیادہ تھی۔
ریسکیو اداروں سے مل کر آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔ پورٹ قاسم کے 2 فائر ٹینڈرز ، کے ايم سی، کے پی ٹی اور پاک بحریہ کے فائرٹينڈرز نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل کچھ گھنٹے تک جاری رکھا جائے گا۔