برٹش ائرویز کی پہلی پرواز لندن سے لاہور پہنچ گئی

طیارے کو واٹر کینن سے سلوٹ
[caption id="attachment_1917082" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

برٹش ایئر ویز کی پرواز 259 لندن سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ پرواز میں ايک سو چورانوے مسافر سوار تھے۔

کرو ممبرز اور دیگر آفیشلز کے لاہور پہنچنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر برٹش ایئر کے وائس پریذیڈنٹ نے پاکستانی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور سے لندن برٹش ایئر ویز کے مسافروں کو طیارے کی روانگی کے بارے بھی آگاہ کردیا گیا۔ برٹش ایئر ویز کو ہفتہ وار 4 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن نے طیارے اورکپتان کا استقبال واٹر کینن سے کیا۔

دس سال بعد برٹش ایئرویز کی پرواز3جون کو پاکستان آئیگی

واضح رہے کہ برٹش ائرويز نے کرونا کی وجہ سے فضائی آپريشن بند کيا ہوا تھا۔ اس سے قبل 10 سال بعد برٹش ایئر ویز کی جانب سے پاکستان میں پروازوں کا آغاز گزشتہ سال 2019 کے جون میں ہوا۔

برطانوی ایئرلائن کی پہلی پرواز 1976ء میں اسلام آباد آئی تھی۔ سال 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل حملے کے بعد برطانوی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کردی تھیں۔

برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

اس سے قبل سترہ سال پہلے کراچی میں شیرٹن ہوٹل کے باہر ہونے والے دھماکوں میں فرینچ انجینیرز کی ہلاکت پر ایئرفرانس نے پاکستان کیلئے اپنی کارگو فلائٹ آپریشن معطل کیا۔ دیگر دوسری ایئرلائنز رائل ڈچ، ایس اے ای، ال اٹیلیا، جاپان ایئرلائنز اور کے ایل ایم بھی پاکستان میں فلائٹ آپریشن معطل کرچکی ہیں۔

FLIGHT

BRITISH AIRWAYS

Tabool ads will show in this div