فیصل آباد: فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھولا گجرکیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ مجرم کے اعترافی بیان کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے کہنے پر گولیاں چلائیں۔ صوبائی وزیرنے الزامات مسترد کردیئے۔
بھولا گجر کو رانا ثناء اللہ کے کہنے پر قتل کیا اور تمام غیر قانونی کام وزیر قانون پنجاب کےحکم پر کئے ۔
عدالت نے بھولا گجر قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں ٹارگٹ کلر نوید عرف کمانڈو کا نے اعترافی بیان دیا کہ سب انسپکٹر فرخ وحید اور اشفاق چاچو نے بھی قتل کا حکم دیا تھا۔
فائرنگ کے بعد سب انسپکٹر فرخ کے گھر ہی پناہ لی۔
جبکہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں ان کی جماعت نے مجرمان کو انجام تک پہنچایا ۔
بھولا گجر کو جنوری دو ہزار پندرہ میں پیشی سے واپسی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم ٹارگٹ کلر نوید عرف کمانڈو اور نفیس گوگے کو آٹھ بار سزائے موت اورچار چار بارے عمر قید کا حکم سنایا تھا۔
سب انسپکٹر فرخ وحید ملک سے فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ بھجوا دئے گئے ہیں ۔
عدالت نے تئیس نومبرتک معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سماء