برٹش ایئرویز نے لاہور کیلئے پروازیں شروع کردیں

فلائٹ ہیتھرو سے روانہ
Oct 12, 2020

برٹش ائیر ویز نے لاہور کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے اور یہ فلائٹ آپریشن ہفتے میں 4 روز کیا جائے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کہنا ہے کہ برٹش ائیرویز کی پرواز بی اے 259 ہیتھرو سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔ اس پروازکے ذریعے 214 مسافرکل صبح ساڑھے 5 بجے لاہور پہنچیں گے۔

پروازمیں کیبن کریو سمیت عملے کے 22 افراد بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔ برٹش ائیرویز ہفتے میں چار روزلاہور کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کررہی ہے۔

BRITISH AIRWAYS

Tabool ads will show in this div