سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی

ملزم نے چند روز قبل تصاویر وائرل کی تھیں، پولیس

ضلع قصور کے شہر پتوکی میں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سرائے مغل میں پولیس کے مطابق ملزم ملک غلام حسین نے چند روز قبل اپنے گارڈز کے ہمراہ مبینہ طور پر اسلحے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے  حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div