ڈائنوسار کا ڈھانچہ ریکارڈ قیمت میں نیلام

اسٹين ٹی ريکس نے مہنگے ترين ہونے کا عالمی ريکارڈ قائم کيا
Oct 12, 2020
[caption id="attachment_2066116" align="alignnone" width="801"] فوٹو: نیویارک ٹائمز[/caption]

نيويارک ميں دنيا کے سب سے مکمل ڈائنوسار ٹی ريکس ڈھانچے کو ريکارڈ 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر یعنی (5 ارب) ميں نيلام کرديا گيا۔

ساڑھے 6کروڑ سال پہلے زمين پر پائے جانے والے اس ٹی ريکس کی باقيات 1987 ميں امريکی رياست جنوبی ڈکوٹا سے دريافت ہوئی تھی۔

One of largest known T. Rex skeletons sells for record $31.8 million

تيرہ فٹ بلند اور 40 فٹ لمبے اس ٹی ريکس کی 128 ہڈيوں کو جمع کرنے ميں ماہرين کو 23 ہزار سے زائد گھنٹے لگے۔

اسٹين نامی ٹی ريکس نے مہنگے ترين ہونے کا عالمی ريکارڈ قائم کيا ہے۔

اس سے قبل ٹی ريکس کا ڈھانچا 1997 ميں 84 لاکھ ڈالر کا نيلام ہوا تھا۔