آمدن سےزائداثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ پرفردِجرم عائدکئےجانےکاامکان

آئندہ سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی۔عدالت نے نیب کوحتمی ریفرنس فائل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

پیرکواحتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف آئندہ سماعت پرفردِجرم عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کوحتمی ریفرنس فائل کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے

خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمارنے بتایا کہ عدالت کےمطابق آئندہ سماعت پرفردِجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

خورشید شاہ  کا کہنا تھا کہ انھیں بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے،وہ اسٹوڈنٹ لائف سے کاروبار کرتے آرہے ہیں اوربے قصورہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں نیب ابھی تک کچھ ثابت نہیں کرسکی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما سمیت 18 افراد کےخلاف 1ارب 24 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے۔دوران سماعت خورشید شاہ، ان کی 2 بیگمات اور بیٹے سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

KHURSHEED SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div