منی حادثہ میں185 پاکستانی شہید،10تاحال لاپتا،وزارت مذہبی امور

Sardar Yousf Isb 28-10 اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حجاز مقدس میں کرین اور منی حادثہ میں ایک سو پچاسی پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کردی، تاہم دس افراد تاحال لاپتہ ہیں، شہداء کے ورثاء کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ،سردار یوسف نے نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منٰی حادثے میں بیاسی جب کہ کرین حادثہ میں چھ پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر سردار یوسف نے حکومت کی جانب سے شہید ہونے والے حاجیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان بھی کیا۔ سردار یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ایک ٹانگ سے معذور حاجی کو 50ہزار، جب کہ دونوں ٹانگوں سے معذور حاجی کو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا ہرحاجی کوبچ جانے والے 400 ریال واپس دئیے جائیں گے جب کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ڈی جی حج جدہ ابوعاکف احمد کو پاکستان واپس بلالیا گیا ہے۔ سماء

SAUDIA ARABIA

Sardar Yousuf

Mina Stampede

MINISTER OF RELIGIOUS AFFAIRS

Tabool ads will show in this div