کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 2مقامات پرپھٹ گئی
متبادل لائنوں سے فراہمی آب جاری رکھنے کی کوشش

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 2 مقامات پر پھٹ گئی۔
ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ 12 پمپس کو رات 9:27 سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریک ڈاؤن اور لائن پھٹنے سے کراچی کو فراہمی آب متاثر ہوئی ہے لیکن متبادل لائنوں سے شہر کو فراہمی آب جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسد اللہ خان نے کہا کہ متاثرہ لائن کی مرمت شروع کر دی گئی ہے جبکہ بجلی بحال ہوتے ہی شہر کو پانی کی فراہمی شروع کی جا سکے گی۔
ایم ڈی واٹربورڈ نے ہدایت کی کہ شہری پانی کفایت اور احتیاط سے استعمال کریں۔