عمران خان کو کون لایا ہے، شیخ رشید کا جواب

اپوزیشن کو جلسے نہ کرنے کا مشورہ
Oct 11, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Sheikh-Rasheed.mp4"][/video]

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سماء ٹی وی کی اینکر پارس جہانزیب کو ایک تندوتیز انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے حسب سابق پیش گوئیاں کیں اور اپوزیشن کو بھرپور لتاڑا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ مجھ سمیت کوئی بھی مارا جاسکتا ہے۔

پارس جہانزیب نے دوران گفتگو ان کو یاد دلایا کہ مسلم لیگ نواز کہہ رہی ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔

شیخ رشید نے جواب دیا کہ 'مسلم لیگ کا سیاسی باپ کہہ رہا ہے کہ میں عمران خان کے خلاف نہیں ہوں۔'

اینکر نے بتایا کہ وہ عمران خان کو لانے والوں کے خلاف ہیں۔

شیخ رشید نے جذباتی ہوکر کہا کہ ’وہ عمران خان کو لانے والوں کے اس لیے خلاف ہیں کہ فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔'

اینکر نے سوال کیا کہ عمران خان کو کون لایا ہے۔ جواب میں شیخ رشید نے انگلی آسمان کی طرف اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کو اللہ لایا ہے اور یہ پاکستان کی قوم لیکر آئی۔ اور ان کو عمران خان جیل لے کر جائے گا۔'

شیخ رشید نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کو اللہ لایا ہے۔ تھوڑی بہت سپورٹ اگر حاصل ہے تو وہ پاکستان میں ہمیشہ رہی ہے۔'

اینکر نے پوچھا کہ کیا اپوزیشن کی جنگ عوام کے خلاف ہے۔ وہ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم عمران خان کو لانے والوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے جواب دیا کہ 'یہ اس سے لڑ رہے ہیں جو پاکستان کی سلامتی کی نشاندہی ہے۔ ورنہ وہ ہوگا کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔ یہ چور لاتوں کے اندر سے ہاتھ ڈال کر کانوں کو لگائیں گے اور یہ چور ساری زندگی جیل سے نکل نہیں سکیں گے۔'

Politics

Tabool ads will show in this div