میٹرک کی طالبہ کا ریپ،ملزمان ویڈیو بناکر بلیک میل کرتےرہے

ملزمان کو ضمانت مل گئی

جھنگ میں میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوگیا مگر ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جھنگ کی رہائشی میٹرک کی طالبہ کو ان کے پڑوسی ساجد نامی شخص نے اپنے دوست کے ہمراہ گھر میں گھس کر ریپ کیا اور اس کی ویڈیو بناکر آٹھ ماہ سے بلیک میل کر رہے ہیں۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ساجد نام کا لڑکا ہے، محلے میں رہتا ہے، اس کے ساتھ دوسرا ملزم امان بھی تھا۔ انہوں نے گھر میں داخل ہو کر میرے ساتھ زیادتی کی اور ساتھ میری وڈیو بھی بنائی اور بعد میں گن پوائینٹ پر مجھے دھمکیاں دیتا رہا اور کہتا رہا کہ اگر تو نے کسی کو بتایا تو میں تیری وڈیو وائرل کردوں گا اور تجھے مار بھی دوں گا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن پولیس کہتی ہے کہ ملزمان پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔

ڈی پی او سرفراز خان ورک نے سماء کو بتایا کہ چھ اکتوبر کو اس کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ جس میں ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس اپنی انوسٹیگیشن کر رہی ہے۔ ملزمان ضمانت پر ہیں۔ اب ان کو شامل تفتیش کریں گے۔ اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس میں مزید کونسی دفعات شامل کی جائیں۔

متاثرہ طالبہ کے والد نے فوری انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار واقعے کا نوٹس لیں۔

JHANG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div