ویڈیو:ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مناظر

خواتین کیڈٹس بھی شامل

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پاس آؤٹ ہونے والوں میں ایک سو بتالیس ویں لانگ کورس، بتیس ویں ٹیکنیکل گریجویٹس اور اکسٹھ ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس شامل تھے۔

آرمی چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں لیڈی کیڈٹ کورس اور پہلا بنیادی فوجی تربیت کورس کی کیڈٹس بھی شامل تھیں۔ اعلیٰ کاکرد گی پر لانگ کورس کے کیڈٹ محمد فتح کو سورڈ آف آنر سے نوازا گیا۔

ٹو بٹالین سینیر انڈر آفیسر جنید خان نے صدر گولڈ میڈل جیتا۔ لیڈی کیڈٹ کورس کی کمپنی سارجنٹ میجر ادا عروج کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔

پاس آوٹ ہونے والوں میں 15 کیڈٹس کا تعلق سابق فاٹا سے ہیں، جب کہ 54 بلوچستان سے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حمد اللہ کا بیٹا بھی لانگ کورس میں پاس آؤٹ ہوا۔

قطر، مالدیپ ،فلسطین اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی خصوصی ٹریننگ کا حصہ بننے پر خوشی سے نہال تھے۔

passing out parade

KAKUL

CADETS

Tabool ads will show in this div