پی ٹی آئی کی نامعلوم افرادکیخلاف ایف آئی آرقوم کیساتھ مذاق ہے،پرویزرشید

اسٹاف رپورٹ
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو معلوم ہے ہفتہ اتوار کو نیٹو سپلائی بند ہوتی ہے، ہمسایوں سے تعلقات خراب کرنے والے ملک کی خدمت نہیں کرسکتے۔ نواز شریف اس وقت سے لیڈر ہیں جب خان صاحب کرکٹ گیند کے پیچھے بھاگا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم طالبان سے مذکرات کا معاملہ کھٹائی میں ہے دعا ہے کہ جلد شروع ہو جائیں۔

 نیٹو سپلائی کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف صف آرا ہوگئے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو نیٹو سپلائی بند ہوتی ہے، معلوم نہیں تحریک انصاف کون سی سپلائی روک رہی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان سے نیٹو کا اسلحہ نہیں کھانے پینے کی چیزیں جاتی ہیں، ہمسایوں سے تعلقات خراب کرنے والے ملک کی خدمت نہیں کرسکتے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا نواز شریف اس وقت سے لیڈر ہیں جب خان صاحب کرکٹ گیند کے پیچھے بھاگا کرتے تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان یہ بھی نہیں جانتے کہ ہنگو میں میزائل حملہ کس نے کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ سماء

کی

آئی

پی

ٹی

karzai

ایف

Tabool ads will show in this div