کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگرد گرفتار

ملزم بم دھماکوں اور فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث ہے

News-in-Brief-Urdu

کوئٹہ میں سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر سریاب کے علاقے میں کارروائی کی گئی، فورسز کے چھاپے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت یاسین عرف بابا کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا، ملزم علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن اور سبزی منڈی دھماکوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مذہبی دہشتگردی، خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی کمانڈر 2015ء میں سیکیورٹی فورسز کے مقابلے میں مارا گیا تھا۔

Tabool ads will show in this div