کنری حملہ کیس،حلیم عادل و دیگرملزمان باعزت بری

پروسیکیوشن کیس کو پروف کرنے میں ناکام ہوئی ہے
Oct 10, 2020

کنری حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ودیگرملزمان کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔

ہفتے کو عمرکوٹ میں سول جج اینڈجوڈیشل مجسٹریٹ2کےجج نے سنایا۔ یہ فیصلہ حلیم عادل شیخ و دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں سنایاگیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ پروسیکیوشن کیس کو پروف کرنے میں ناکام ہوئی ہے اس لئے تمام نامزد افراد کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کنری میں حملہ بھی ہم پرکروایا گیا اور کیس بھی ہم پر بنایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ایف آئی آر درج کرنےکےبجائےہم پرجھوٹا مقدمہ بنایا گیا،ایک سال سے پیشیوں پر آرہے تھے اور آج حق میں فیصلہ سنایا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پی پی کے خلاف تحریک چلانا بہت مشکل کام ہے۔

HALEEM ADIL

Tabool ads will show in this div