
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/America-Women-Football-Pkg-28-10-ShiRaZ1.mp4"][/video]
واشنگٹن : امریکا کی ورلڈ چیمپئن ویمنز فٹ بال ٹیم کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ومنز کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ وہ چیمپئن ہیں۔
ومنز فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح امریکی ٹیم نے وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کی، امریکی صدر نے خواتین ٹیم کی تعرفیں کیں ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا۔
امریکن ویمنز ٹیم کی کوچ بولیں لڑکیوں کی کارکردگی لاجواب رہی، فائنل میں تین گول کرنے والی مڈ فیلڈرز بولیں خواب تو فائنل میں چار گول کا تھا بس تین ہوسکے۔ امریکی ویمنز ٹیم نے وائٹ ہاؤس میں کھلاڑیوں کے لئے خصوصی پروگرام رکھنے پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سماء