کوٹری اسٹیشن پرمال بردارٹرین کی بوگیاں پٹری سےاترگئیں

جانی نقصان نہیں ہوا

[video width="640" height="480" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/WhatsApp-Video-2020-10-10-at-10.04.36-AM.mp4"][/video]

جامشورو میں کوٹری اسٹیشن پرمال بردار ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق ہفتے کی صبح کوٹری ریلوے اسٹیشن پر بوگیوں کو یارڈ سے مین ٹریک پر منتقل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔حادثے کے باعث ٹریک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

اسٹیشن ماسٹر نے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کرین کی مدد سے مال برداربوگیوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اسٹیشن ماسٹرنے امید ظاہر کی ہے کہ ریسکیو کا کام 2 سے 3 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

TRAIN ACCIDENT

Tabool ads will show in this div