زارانورعباس کی جڑوا بہن سےملیے

زارا کی پوسٹ پرفالوورزکے دلچسپ تبصرے
[caption id="attachment_1622602" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

اداکارہ زارا نورعباس نے خوف ودہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اینا بیل کی گڑیا کو اپنی جڑواں بہن قرار دے دیا ۔

انسٹا پرزارا نے اینا بیل نامی اس ڈراونی گڑیا کے ساتھ اپنی 2 تصاویرشیئرکیں۔ شیشے کے باکس میں موجود گڑیا کو زارا پہلی تصویرمیں قدرے حیرت جبکہ دوسری میں خوشگوار موڈ میں دیکھتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

زارا نے کیپشن میں لکھا " جڑوا بہنیں" اور ساتھ ہی نظربد دور کا ایموجی بھی بنایا۔

View this post on Instagram

TwinSisters 🧿

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on Oct 9, 2020 at 12:58am PDT

اس دلچسپ پوسٹ کے جواب میں اداکارہ کے مداحوں نے تبصرے بھی دلچسپ کیے، کسی نے زارا سے کہا دیکھیے گا کہیں آپ کے گھر نہ آجائے ، پھراینا بیل فلم کا نیا پارٹ بن جائے گا تو کسی نے لکھا یہ جڑواں بہن رات میں آئی تو پتہ چلے گا آپ کو۔

گڑیا کو زیادہ باریک بینی سے دیکھنے والوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ والی اینا بیل فلم میں دکھائی جانے والی اینا بیل سے قدرے مختلف ہے ۔

گیری ڈوبر مین کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ہارر فلم پہلی بار 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد 2017 میں " اینا بیل کمزہوم " اور 2019 میں " اینا بیل کری ایشنز " آچکی ہیں۔

annabelle

Zara Noor Abbas

Tabool ads will show in this div