شہبازشریف کی اہلیہ، بیٹیوں کےنام ای سی ایل میں شامل

شہباز، حمزہ کانام پہلے سے ای سی ایل میں موجود
Shahbaz Sharif فوٹو: آن لائن

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حکومت نے اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے۔

وزارت داخلہ نے شہباز شریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے۔ خاندان کے ساتھ بینکنگ ٹرانزیکشنز کرنے والے 7 دیگر افراد بھی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے نیب لاہور کی سفارش پر سرکولیشن سمری کے ذریعے 10 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دی۔

نیب کا مؤقف تھا کہ اِن افراد کے خلاف تحقیقات چل رہی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ لوگ ملک سے باہر چلے جائیں گے لہٰذا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ضروری ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کا نام پہلے سے ای سی ایل میں موجود ہے۔ دونوں باپ بیٹا گرفتار ہیں۔

ECL

Tabool ads will show in this div