جماعت اسلامی کا جمعہ 30 اکتوبر کو یوم توبہ منانے کا اعلان
پشاور : جماعت اسلامی نے زلزلے سے ہونیوالے تباہی کے بعد اللہ سے رجوع کرنے کیلئے جمعہ 30 اکتوبر کو يوم توبہ منانے کا اعلان کيا ہے۔
پشاور ميں جماعت اسلامی کے مرکزی امير سراج الحق نے نيوز کانفرنس ميں کہا کہ قدرتی آفات کے پيش نظر ہميں اللہ سے رجوع کرنا چاہئے اور ہم آئندہ جمعہ کو پورے ملک ميں يوم توبہ کے طور پر منائيں گے اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگيں گے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے سے سرکاری اعداد و شمار سے کہيں زيادہ نقصان ہوا ہے، اس وقت متاثرين کو ادويات، کمبل اور خيموں کي ضرورت ہے، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور ديا کہ وہ مل کر زلزلہ زدگان کی مدد کريں۔ سماء