ایک کروڑفالوورزوالی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکرجنت مرزا

جنت مرزاسوشل میڈیا پرمقبول ترین ہیں
Oct 09, 2020
[caption id="attachment_2062911" align="alignnone" width="800"] تصویر" انسٹاگرام/جنت مرزا[/caption]

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکرہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پاکستان میں بھی انتہائی مقبول ہے اورایسا پہلی بارہوا ہے کہ کسی ٹک ٹاکرکواتنی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہو۔

View this post on Instagram

ab theek rahay? 😂

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) on Sep 28, 2020 at 1:08am PDT

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سلو موشن اور منفرد ویڈیوز کے ذریعے پہچان بنانے والی جنت مرزا سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

اس کامیابی پرخوشی کا اظہارکرنے والی جنت مرزا نے انسٹااسٹوری میں کہا کہ میرے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس کا مجھے یقین نہیں ہورہا پاکستان آ کریہ کامیابی سیلیبریٹ کروں گی۔

View this post on Instagram

#JannatMirza's Thankyou message for fans on reaching 10M followers on Tiktok.

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) on Oct 8, 2020 at 12:48pm PDT

بیرون ملک زیر تعلیم جنت مرزا اس کامیابی پراپنے فالوورز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جس مقام پرہوں ، آپکی محبت کی وجہ سے ہوں اور آپ سب کے بغیر میں کچھ بھی نہیں۔

جولائی 2020 میں جنت مرزا میوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ "شاٰعر" کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااور کمپوز کیا

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/bqc8JELvUnU"]

گانے کی ویڈیو میں جنت مرزا کے ساتھ اداکار علی جوش ہیں اور جنت کی طرح یہ ان کی بھی پہلی میوزک ویڈیو ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا سونگ ویڈیو سے قبل وہ فلمساز سید نور کی فلم "تیرے باجرے دی راکھی" میں بھی کام کررہی ہیں جس کی کچھ شوٹنگ باقی ہے۔

TIKTOK

JANNAT MIRZA

Tabool ads will show in this div