پسند کی شادی کی خواہش پربھائی کے ہاتھوں بہن قتل
لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل، مقدمہ درج

منڈی بہاءالدین میں بھائی نے پسند کی شادی کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو ہی قتل کر دیا۔
فائرنگ کا واقعہ علاقہ کھٹیالہ سیداں میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔