بنڈل آئی لینڈ: وزیراعظم کاامور سندھ حکومت سے ملکرطے کرنیکاحکم

منصوبے سے سرمایہ کاری،روزگار کے مواقع میسر ہونگے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ سےمتعلقہ امور سندھ حکومت کیساتھ ملکر طے کیےجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات، وزیراعظم نے بنڈل آئی لینڈ پر سندھ حکومت سے مل کر معاملات طے کرنیکی ہدایت کردی۔

ویڈیو: خبروں کا مرکز بننے والے بنڈل آئی لینڈ کاسفر

وزیراعظم نےصنعتکاروں اور کراچی کی کاروباری تنظیموں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری،روزگار کے مواقع میسر ہوںگے، وزیراعظم ملاقات میں وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بنڈل آئی لینڈپربات ہوئی ہے خواہش ہے بنڈل آئی لینڈ تیزی سے اُبھرے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، بنڈل آئی لینڈ سندھ کاہی حصہ رہےگا اسے اسلام آباد نہیں لایا جارہا،شہر کو جامع ماسٹرپلان کے تحت آباد کیا جائے گا۔

مزید جانیے : سندھ کابینہ نے بنڈل آئی لینڈ پر صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ صوبہ ساتھ نہیں دے گا تو وفاق اتنا بڑا منصوبہ نہیں بناسکے گا،وزیراعلیٰ سندھ سے اس معاملے پر ملاقات بھی کروں گا، وزیراعلیٰ سندھ سے اس معاملے پر ملاقات بھی کروں گا۔

گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ شمالی علاقہ جات سے سیاحت سندھ کی طرف آئے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بنڈل آئی لينڈ پر کوئی بات نہيں کرے گی،بنڈل آئي لينڈ سندھ حکومت کي ملکيت ہيں،اس پر اعلیٰ عدالتوں کے فيصلے آئے ہوئے ہيں۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے جزائر ترقیاتی اتھارٹی آف پاکستان کے صدارتی آرڈینس کو متفقہ طور پر مسترد کردیا تھا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ جزائر سندھ حکومت و عوام کی ملکیت ہیں اور رہیں گے، ان پر صرف عوام اور غریب ماہی گیروں کا حق ہے۔

IMRAN KHAN

Imran Ismael

BUNDLE ISLAND

Tabool ads will show in this div