مظفرگڑھ: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 5بچوں سمیت 8افراد زخمی

اسپتال میں ویکسین دستیاب نہیں

مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے اسکول سے واپس آنے والے 5 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

آوارہ کتوں کے حملے سے زخمی ہونے والے بچوں کو قریبی اسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین اسپتال میں دستیاب نہ ہونے پر باہر سے منگوا کر لگائی گئی۔

اہل علاقہ نے کئی بار محکمہ صحت کے حکام کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے آگاہ کیا لیکن کوئی توجہ نہ دی گئی۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div