پنک ریذیڈنسی ریفرنس: عبدالغنی مجید پر فرد جرم عائد

سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

NAB

جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

جمعرات 8 اکتوبر کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے 2 شریک ملزمان علی گل اور قربان علی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے عبدالغنی مجید، عبدالجبار، سہیل میمن، مہتاب علی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

ملزمان پر سرکاری اراضی پنک ریذیڈنسی نامی پرائیویٹ کمپنی کو الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچایا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تین گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Abdul Ghani Majeed

Tabool ads will show in this div