نیٹو سپلائی روکنے کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے، امیر جماعت اسلامی

اسٹاف رپورٹ


کراچی : امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی روکنے کیلئے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس مسئلے پر سب سے زیادہ سیاست وزیراعظم ہی کررہے ہیں۔


کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کے دور میں کئے گئے تمام معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں، پوری قوم میزائل حملوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں پر سب سے زیادہ سیاست نواز شریف کررہے ہیں، ن لیگ کے ووٹروں کو میزائل حملوں کیخلاف آگے ہونا چاہئے، ن لیگ کو ووٹ دینے والے نواز شریف سے سوال کریں، آج کے جلسے سے بڑا جلسہ اور ریلی ن لیگ کے کارکنوں کو کرنا چاہئے، سرتاج عزیز اور چوہدری نثار کو قوم سے معافی مانگی چاہئے۔


منور حسن کا مزید کہنا تھا کہ میزائل حملے ملکی خودمختاری کیخلاف ہیں، قومی خود مختاری اور آزادی کا سودا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ خارجہ پالیسی کو از سر نو ترتیب دیا جائے، ہماری جنگ امریکا سے نہیں خارجہ پالیسی سے ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زاہد افراد مارے جاچکے ہیں، مُلک میں ڈالر کمانے کی سیاست کی جارہی ہے، پاکستانیوں کو غیروں کی غلامی قبول نہیں۔


امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں کہ یقین دہانیوں کے باوجود میزائل حملے جاری ہیں، نیٹو کنٹینرز کا راستہ پُرامن طریقے سے روکیں گے۔ سماء

پر

جاری

Malaysia

engine

azarenka

Tabool ads will show in this div