شین وارن پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کی کوچنگ کے خواہشمند
میلبرن : آسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کوچنگ کے خواہشمند ہیں، کہتے ہیں اپنے دورہ متحدہ عرب امارات میں ان کی کوشش ہوگی کہ یاسر شاہ کو بولنگ ٹپس دیں۔
یاسر شاہ انگلش بلے بازوں کیلئے مصیبت کا پیغام ہیں، متحدہ عرب امارات میں وکٹیں اڑانے والے یاسر کے مداحوں میں شین وارن بھی شامل ہیں، لیجنڈ اسپنرز یاسر کی کوچنگ کیلئے بے قرار ہیں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں یاسر شاہ کو ٹپس دینے کی خواہش ظاہر کردی، قومی ٹیم کے منیجر بھی شین وارن کی خواہش پر خوش ہیں، انتخاب عالم کے مطابق شین وارن، یاسر شاہ کو ٹپس دینا چاہتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کو کوئی اعتراض نہیں۔ سماء
ENGLAND
Coaching
تبولا
Tabool ads will show in this div