ماہرہ نے فہدمصطفیٰ کےسردلچسپ الزام دھردیا

نئی فلم کے ہیرواورڈائریکٹرکے ساتھ خصوصی پوز
تصویر: ماہرہ خان/ انسٹاگرام

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم " قائداعظم زندہ باد" کے ہیرو فہد مصطفیٰ پر ایک دلچسپ الزام عائد کیا ہے۔

ماہرہ نے انسٹاگرام پر فہد اور فلم کے ڈائریکٹرنبیل قریشی کے ہمراہ تصاویر شیئرکیں جس میں تینوں خوشگوار موڈ میں پوز بنائے کھڑے ہیں، ہیرو اور ہیروئن کی آنکھوں پر تو چشمہ بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن فہدکا یہ چشمہ ان کا اپنا نہیں۔

نوٹ پرقائداعظم کی تصویر کیوں؟ فہد اور ماہرہ کا سوال

یہ چشمہ غالبا اس تصویر کیلئے فہد نے نبیل سے اتروایا تھا جس پرماہرہ نے دلچسپ کیپشن میں لکھا " لُوٹا رے لُوٹا، فہد نے نبیل کا چشمہ لُوٹا"۔

خصوصی نوٹ میں ماہرہ نے ڈائریکٹر اورخود کو کٹ کرتے ہوئے جسمانی طور پر فہد مصطفیٰ کو سب سے زیادہ فٹ قرار دیا۔

ماہرہ نے فالوورز کو یہ اطلاع بھی دی کہ " ہم فلم کا ٹیزر بھی دیکھ چکے ہیں جو کہ دھماکے دارہے"۔

اس سے قبل ماہرہ نے جشن آزادی کے موقع پر فلم پر فلم کے نئے پوسٹرز شیئر کیے تھے۔

فلم ” قائداعظم زندہ باد ” میں فہد اورماہرہ پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم "ایکٹران لاء "میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسرکا کردار نبھائیں گے۔

فلم “قائداعظم زندہ باد” کی شوٹنگ مکمل ہونے پرفہد اور ماہرہ کے دلچسپ تاثرات

نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

Fahad Mustafa

QUAID-E AZAM ZINDABAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div