شارجہ : دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے شارجہ کے امتحان کی تیاریاں شروع کردیں، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، تیسرا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا۔
دبئی میں شاہینوں کا ستارہ چمکا، شارجہ میں ٹیم نے برتری ڈبل کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، نیٹ پر بلے باز وکٹ پر رکنے کی مشقیں کرتے رہے، بولرز کی لائن وقار یونس ٹھیک کرتے رہے۔
اسپنرز کو مشتاق احمد ٹپس دیتے رہے، فیلڈنگ کے ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی کھلاڑیوں نے کام کیا۔ سماء